• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PIA کے 2 غیر ملکی عہدیداروں کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کےدو غیر ملکی عہدے داروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ، ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے پی آئی اے میں غیر قانونی تقرری پر آسٹرین اور جرمن عہدے داروں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے عبدالرؤف شیخ کے مطابق ہیلموٹ بیچوفنر کو بطور کنسلٹنٹ سی ای او تعینات کیا گیا تھاہیلموٹ کو اختیارات کا غلط استعمال کر کے تعینات کیا گیا،سابق ایکٹنگ سی ای او جرمن نژاد برینڈ ہیلڈن برانڈ نے آسٹریلین نژاد ہیلموٹ بیچوفنر کو غیر قانونی طور پر سی ای او کا کنسلٹنٹ مقرر کیا تھا،سابق قائم مقام سی ای او برینڈ ہیلڈن برانڈ کے پاس 3 ماہ کا عارضی چارج رہا، انکی غیر قانونی تقرری سے ادارے کو 52 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق قائم مقام سی ای او 2017 میں جاتے ہوئے پی آئی اے کا طیارہ بھی ساتھ لےگئے تھے۔

تازہ ترین