• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کے امیدوار خالد خورشید گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ منتخب

گلگت(این این آئی) تحریک انصاف کے امیدوار خالد خورشید گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ منتخب ہوگئے،اسپیکر سید امجد زیدی کی زیر صدارت گلگت بلتستان اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ کےانتخاب کیلئے رائے شماری کی گئی،33ارکان پر مشتمل ایوان میں سے 22 نے تحریک انصاف کے امیدوار خالد خورشید کی حمایت کی جبکہ ان کے مد قابل متحدہ اپوزیشن کے امیدوار امجد حسین ایڈوکیٹ 9 ووٹ حاصل کرسکے،خالد خورشید گلگت بلتستان کے تیسرے وزیر اعلیٰ ہیں، اس سے قبل پیپلز پارٹی کے سید مہدی شاہ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے حافظ حفیظ الرحمٰن وزارت اعلیٰ کے منصب پر فائز ہوچکے ہیں،نو منتخب وزیر اعلی ایڈوکیٹ خالد خورشید کا تعلق ضلع استور سے ہے۔

تازہ ترین