• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کا سرائیکی و پنجابی میں بھی خطاب، بھنگڑے، رقص ،کنٹینر پر عارضی اسٹیج

ملتان (نمائندہ جنگ)ملتان انتظامیہ جلسہ نہ کرانے کے موقف سے پیچھے ہٹ گئی، پی ڈی ایم ملتان کا سلطان بن گئی ،دو سابق وزیراعظم کی صاحبزادیوں نے جلسہ سے خطاب کیا، مریم نواز نے سرائیکی اور پنجاب میں بھی خطاب کیا، پی پی کےکارکنوں کی ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے اور رقص، جبکہ ملتان بارات لے کر آنے والا دلہا ریلی میں پھنس گیا۔ آصفہ بھٹو زرداری کا کسی سیاسی جلسہ سے پہلا خطاب کچہری چوک تا گھنٹہ گھر، واٹر ورکس روڈ، حسین آگاہی، لوہاری گیٹ، قدیر آباد سمیت دیگر علاقوں میں دوکانیں اور بازار مکمل طور پر بند رہیں، پی ڈی ایم جلسہ کے آغاز سے قبل ہی مقامی انتظامیہ نے گھنٹہ گھر اور گردونواح کی لائٹ بند کردی ، جلسہ ختم ہونے پر بجلی فوری بحال کردی مولانا فضل الرحمن کی طرف سے کارکنوں کو روکاٹیں ہٹانے کی ہدایت پر تمام روکاٹیں ہٹا دی گئی اسٹیڈیم کا قبضہ تاخیر سے ملنے پر گھنٹہ گھر جلسہ گاہ میں تبدیل ، نہ کرسیاں، نہ اسٹیج اور نہ ساونڈ سسٹم سید یوسف رضا گیلانی کی اپنے تینوں بیٹوں کو نوازنے کی پالیسی کے باعث نظریاتی کارکن جلسہ سے غائب سندھ سے بڑی تعداد میں پیپلز پارٹی کے کارکن سید یوسف رضا گیلانی کے گھر پہنچ گئے کارکنان ڈھول کی تھال پر بھنگڑے ڈالتے رہے اور ڈانس کرتے رہے۔پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے پارٹی کے ناموں سے ماسک پرنٹ کروا لئے، مفت تقسیم آصفہ زرداری بھٹو ریلی کی قیادت کرتے ہوئے جلسہ گاہ میں آئیں اسٹیڈیم میں جلسہ نہ ہونے پر پیپلز پارٹی نے کنٹینر پر عارضی اسٹیج بنا دیا مولانا فضل الرحمن، اختر مینگل ، محمود اچکزئی اور آصفہ بھٹو علیحدہ علیحدہ کنٹینرز پر چڑھ گئے۔

تازہ ترین