کراچی(جنگ نیوز) امریکا کی 2دوا ساز کمپنیوں کی تیارکردہ کورونا وائرس کی ویکسین آئندہ دو ہفتے میں ہنگامی طور پرلوگوں کو لگانے کیلئےدستیاب ہوں گی،اس بات کا اعلان امریکی وزیر صحت ایلکس آزر نے کیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کےمطابق انہوں نے کہا ہے کہ یہ دونوں ویکسین کرسمس سے قبل امریکیوں کو لگائی جاسکتی ہیں،وہ اور نائب صدر مائیک پینس ریاستوں کے گورنرز سےویکسین کے حوالےسےبات چیت کر رہے ہیں۔