• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو نہ گھبرانے کا کہنے والے وزیراعظم خود گھبرا گئے، سراج الحق

عوام کو نہ گھبرانے کا کہنے والے وزیراعظم خود گھبرا گئے، سراج الحق 


لاہور (نمائندہ جنگ)سینیٹر سراج الحق نے پاکستان سٹیل ملز سے چار ہزار پانچ سو ملازمین کو فارغ کرنے کے خلاف تحریک التواء سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی ہے۔قبل ازیں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام کو نہ گھبرانے کا کہنے والے وزیراعظم خود گھبرا گئے ہیں۔اپوزیشن ارکان کی پکڑ دھکڑ اور جلسے جلوسوں پر پابندی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،جمہوری معاشرے میں پرامن احتجاج ہر شہری اور سیاسی جماعت کا حق ہے۔حکومت اپوزیشن کو نکیل ڈالنے کی ناکام کوشش کرنے کی بجائے مہنگائی،بے روزگاری اور غربت پر قابو پانے کی کوشش کرے تو بہتر ہوگا،عوام کورونا وباء کی بجائے حکومتی پالیسیوں سے زیادہ خطرہ محسوس کر رہے ہیں۔جماعت اسلامی کی ریلیوں میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی شرکت حکومت کے خلاف عدم اعتماد ہے۔

تازہ ترین