اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو طلب کر لیا۔ احسن اقبال سمیت ملزمان 7دسمبرکوطلب، کرلیا گیا ،احسن اقبال نے کہا کہ یہ انتقامی کارروائی، وجہ 2018 تک کے ترقیاتی کام ہیں،پیر کو سماعت کے دوران سابق وفاقی وزیر احسن اقبال، سابق ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا ، پرائیویٹ کنٹریکٹر محمد احمد،وزارت منصوبہ بندی کے افسر آصف شیخ اور سپورٹس بورڈ کے سرفراز رسول عدالت کے سامنے پیش ہوئے،عدالت نے ملزمان کی حاضری لگائی اور کہاکہ ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کریں تاکہ فرد جرم کی کارروائی بڑھے۔