• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری روڈ پر ڈیڑھ درجن مین ہولز سے ڈھکن غائب ، حادثات کا خدشہ

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے )مری روڈ پر کینٹ اور شہری ایریاز میں ڈیڑھ درجن کھلے مین ہول کسی بھی ممکنہ حادثے کا سبب بن سکتے ہیں ، ان پر ڈھکن غائب ہو چکے ہیں یا پھر ٹوٹ چکے ہیں۔ شہریوں نے ان میں پودوں کی شاخیں کھڑی کر دی ہیں تاکہ عوام کو مین ہولز کے حوالے سے آگاہی دی جاسکے اور وہ کسی ممکنہ حادثے سے بچ سکیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے فوری طور پر کھلے مین ہولز پر ڈھکن نصب کرنے چاہئیں۔آرڈی اے حکام کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میٹرو بس منصوبہ کے تحت بجلی کی انڈرگرائونڈ تاروں کی تنصیب کیلئے یہ مین ہول بنائے گئے تھے اور ان پر ڈھکن بھی نصب کئے گئے تھے ، اب ان مین ہولز پر ڈھکن رکھنا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے ، ہمارا کام ان مین ہولز کی تیاری تک تھا۔
تازہ ترین