• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹول پلازہ بستی ملوک میں سندھ پولیس کیخلاف مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) گزشتہ روز ٹول پلازہ بستی ملوک میں چیئرمین وسیب اتحاد محمد شہباز کی سربراہی میں سندھ پولیس کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس کی جانب سے کراچی میں سرائیکی وسیب سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد کو ناحق قتل کرکے ڈاکو گینگ بنانے کی بھر پور مزمت کرتے ہیں، اس عمل سے ثابت ہوتا ہے کہ سرائیکیوں کو شناخت کی بنا پر قتل کیا گیا، وسیب اتحاد نے چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ مقتولین کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔
تازہ ترین