• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہندر پال سنگھ کی سکھ برادری کو بابا گرو نانک کے یوم پیدائش پر مبارکباد

ملتان (سٹاف رپورٹر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق و ممبر پنجاب اسمبلی مہندرپال سنگھ نے سکھ برادری کو بابا گرو نانک دیو جی کے جنم دن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سکھ برادری کو پنجاب آمد پر”جی آیاں نوں“کہتے ہیں۔باباگرونانک دیو جی کا جنم دن سکھ برادری کا روایتی مذہبی اور خوشیوں بھرا تہوار ہے۔ ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونے سے بھائی چارے اور یکجہتی کو فروغ ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابا گرو نانک دیوجی مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال تھے، بابا گرو نانک کا شمار ان ہستیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے انسانیت سے پیار، اخوت و بھائی چارے کے پیغام کو عام کیا۔
تازہ ترین