• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو کا نادہندہ زرعی ٹیوب ویل صارفین کیخلاف آپریشن

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو ملتان اور بہاولنگر سرکلوں نے نادہندہ زرعی ٹیوب ویل صارفین کے خلاف آپریشن شروع کردیا، جب کہ واجبات کی عدم ادائیگی پر 142 نادہندہ ٹیوب ویلوں کے ٹرانسفارمرز اتارلئے گئے۔ میپکو ملتان سرکل کے زیر انتظام علاقوں میں 65 زرعی صارفین سے 90 لاکھ 40 ہزارروپے وصول کئے گئے جبکہ 56 لاکھ 50 ہزار روپے کے واجبات ادا نہ کرنے پر 49 ٹیوب ویل صارفین کے ٹرانسفارمرز اتار کر بجلی کی فراہمی منقطع کردی گئی۔ میپکو بہاولنگر سرکل نے ایک کروڑ 67 لاکھ روپے کے بلوں کی عدم ادائیگی پر 93 زرعی کنکشنز منقطع کئے اور 65 زرعی صارفین سے 51 لاکھ 62 ہزار وپے کی رقم وصول کی ۔
تازہ ترین