• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنمنٹ کالج کامرس قاسم پور کالونی میں بی بی اے پروگرام کے اجرا کا امکان

ملتان (سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس قاسم پور کالونی میں بیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن( بی بی اے) پروگرام کے اجراکیلئے رضامند ہوگئی، ذرائع کے مطابق جامعہ زکریا کی خصوصی ٹیم الحاق کے سلسلے میں چند روز تک گورنمنٹ کالج آف کامرس قاسم کا دورہ کرے گی‘ اس سلسلے میں جامعہ زکریا کے ڈین آف کامرس‘لا اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک اور کامرس کالج قاسم پور کالونی کے پرنسپل افتخار حسین متحرک ہیں۔ فیصلے پر عمل درآمد ہونے کی صورت میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس قاسم پور کالونی جنوبی پنجاب کا واحد کالج ہوگا جس میں بی بی اے پروگرام کا اجرا کیاجائے گا۔
تازہ ترین