سیالکوٹ(نمائندہ جنگ ) آگ لگنے کے دو مختلف واقعات میں لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔میجرسپورٹس پکاگڑھا میں کرکٹ بیٹ بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے سے دو لاکھ روپے کی لکڑی جبکہ تھانہ مراد پور کے علاقہ گوہدپور تانگے والے اڈے کے قریب عادل کی پکوڑے والی دوکان میں گیس سلنڈر میں آگ بھڑک اٹھنے سے دس ہزار کاسامان جل گیا۔