• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دلبر حسین کے میلبرن اسٹارز کے ساتھ معاہدے پر عاطف رانا خوش


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے فاسٹ بولر دلبر حسین کے بگ بیش لیگ کی ٹیم میلبرن اسٹارز کے ساتھ معاہدے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

لاہور قلندرز کے سی او کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کے ایک اور اسٹار کا میلبرن اسٹارز کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے۔ لاہور قلندرز نے پلئیرز ڈویلپمنٹ پروگرام بھی اسی لیے شروع کیا تھا کہ نوجوانوں کو پلیٹ فارم مہیا کیا جائے اب اس پروگرام کے ثمرات سامنے آرہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کا مقصد ہی نوجوانوں کو سامنے لانا ہے۔ عثمان قادر بھی بگ بیش لیگ کھیل چکے ہیں۔ گزشتہ برس حارث رؤف نے بگ بیش لیگ میں دھاک بٹھائی۔ اس کا کریڈٹ لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر کرکٹ عاقب جاوید کو جاتا ہے۔

عاطف رانا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی نوجوانوں کو پلیٹ فارم مہیا کرتے رہیں گے۔

تازہ ترین