• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سستی چینی کی فراہمی، وزارت صنعت و پیداوار کا بڑا فیصلہ

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو سستی چینی کی فراہمی کے حوالے سے وزارت صنعت و پیداوار نے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزارت صنعت و تجارت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کو مزید 25 ہزار میٹرک ٹن درآمدی چینی دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے سمری تیار کرلی گئی ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کو درآمدی چینی دینے کے لیے سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو دی جائے گی جبکہ درآمدی چینی کراچی پورٹ پہنچ چکی ہے۔

وزارت صنعت و پیداوار ذرائع کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے ایک لاکھ 27 ہزار میٹرک ٹن چینی درآمد کی ہے۔


یوٹیلیٹی اسٹورز کو مجموعی طور پر 50 ہزار میٹرک ٹن چینی دی جانی ہے جبکہ درآمدی چینی میں سے 25 ہزار میٹرک ٹن یکم نومبر کو دی جاچکی ہے۔

ذرائع کے مطابق درآمدی چینی میں سے 50 ہزار میٹرک ٹن چینی پنجاب، 14ہزار ٹن خیبرپختونخوا کو دی گئی ہے۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا نے مزید درآمدی چینی نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، ان دونوں صوبوں کے مطابق ان کے پاس مقامی چینی وافر مقدار میں موجود ہے۔

ذرائع کے مطابق چینی کی یکم دسمبر کو ایکس ملز ریٹ 79 سے 80 روپے رہے ہیں۔

تازہ ترین