• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی ڈگری پر اسسٹنٹ رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ برطرف



اسلام آباد ہائی کورٹ کی خاتون اسسٹنٹ رجسٹرار کو جعلی ڈگری پر نوکری سے برطرف کردیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے فیصلہ سناتے ہوئے 18 گریڈ کی افسر صائمہ خان کو نوکری سے برطرف کردیا۔

ایڈیشنل رجسٹرار امتیاز احمد کی جانب سے صائمہ خان کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

صائمہ خان پر ڈگری جعلی ہونے کے الزامات لگے تھے جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔


اس کمیٹی نے اپنی انکوائری رپورٹ میں صائمہ خان کی ڈگری کو جعلی قرار دیا تھا۔ 

انکوائری رپورٹ میں جعلی ڈگری ہولڈر اسسٹنٹ رجسٹرار کو برطرف کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

خاتون افسر 10 سال تک جعلی ڈگری پر نوکری کرتی رہیں۔

تازہ ترین