• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس بی سی اے کے جعلی ڈگری کے حامل 25 افسران طلب

اینٹی کرپشن نے جعلی ڈگری رکھنے والے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے افسران کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے 25 افسران کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن نےبتایا کہ جعلی ڈگری کے حامل 25 افسران مختلف آسامیوں پر کام کررہے ہیں، ان افسران میں 17 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، 5 سینئر بلڈنگ انسپکٹرز شامل ہیں۔


اس کے علاوہ ایک ڈپٹی ڈائریکٹر، ایک ٹرانسپورٹ افسر اور ایک اسسٹنٹ پبلیکیشن افسربھی جعلی ڈگری رکھنے والوں میں شامل ہے۔

ذرائع اینٹی کرپشن نے مزید بتایا کہ مذکورہ افسران طلب کرنے پر نہیں آئے تو ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین