اپوزیشن اتحاد اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری میں پیشرفت سامنےآئی ہے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کے لیے 2 افراد کو 10 دسمبر کو طلب کرلیا ہے۔
دستاویز کے مطابق نیب خیبرپختونخوا نے جے یو آئی ف کے سربراہ کے خلاف انکوائری میں نور اصغر اور گل اصغر نامی 2 افراد کو 10 دسمبر کو نیب آفس پشاور طلب کیا ہے۔
نیب کے مطابق انکوائری کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ گل اصغر اور نور اصغر کے پاس اہم شواہد ہیں جس پر ان کو طلب کیا گیا ہے۔
نیب کے مطابق پیش نہ ہونے کی صورت میں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، دونوں افراد کا تعلق ڈیرہ اسمعیل خان سے ہے۔