• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن اتحاد کے ملتان جلسے کیخلاف مقدمہ درج


اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ملتان جلسے کے خلاف مقدمہ تھانہ کوتوالی میں درج کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق پی ڈی ایم کے جلسے کرنے کے خلاف ایف آئی آر نمبر 690/22 ہے، جس میں 16 ایم پی او ساؤنڈ ایکٹ، کورونا وائرس کی خلاف ورزی کی دفعات شامل ہیں۔

مقدمے میں اپوزیشن کی بڑی جماعتوں کی مقامی قیادت کو نامزد کیا گیا ہے۔


پولیس حکام کے مطابق ایف آئی آر میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے 3 بیٹوں، ن لیگی ایم این اے عبدالرحمٰن کانجو، ضلعی صدر بلال بٹ، پی پی کے ضلعی سیکریٹری جنرل راؤ ساجد بھی شامل ہیں۔

اپوزیشن جلسے کے حوالے سے درج مقدمے میں سیکڑوں نامعلوم افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ایف آئی آر درج کرکے سیل کردی گئی ہے۔

تازہ ترین