کراچی ( اسٹاف رپورٹر)روزنامہ جنگ کے سینئر رپورٹر اور جنگ پبلی کیشنز ایمپلائز یونین (سی بی اے) کے صدر رفیق بشیر کے تایا زاد بھائی اور بہنوئی محمد اسلم شیخ منگل کو سکھر میں انتقال کرگئے۔ مرحوم کینسر میں مبتلا اور کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ مرحوم کی تدفین آبائی قبرستان نیو پنڈ سکھر میں ہوئی۔ دریں اثناء جنگ پبلی کیشنز ایمپلائز یونین (سی بی اے) کے نائب صدر اصغر مہدی، جنرل سیکرٹری شکیل یامین کانگا، دی نیوز یونین کے صدر سعید محی الدین پاشا، جنرل سیکرٹری دارا ظفر، جاوید پریس یونین کے صدر محمد اقبال اور جنرل سیکرٹری رانا یوسف نے رفیق بشیر سے تعزیت کی ہے۔