کراچی(پ ر) فروغ تعلیم مشن کے چیئرمین لخت حسنین زیدی نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے فیصلوں پر نظر ثانی کریں کیوں کہہمارے بچوں کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے اور تعلیم کے سسٹم کا بیڑا غرق ہو کر رہ گیا ہے،آج ہمارا طالب علم دوسروں سے بہت پیچھے ہے جبکہ دنیا بھر کے ممالک خصوصاً امریکا،کینڈا اور سعودی عرب میں ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے اسکول کھولے گئے ،لہٰذا پاکستان میں بھی اسکولوں میں وہی ایس او پیز اور قواعد و ضوابط پر عمل کرکےتعلیمی تسلسل کو جاری و ساری رکھا جائے ۔