• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوکت خانم اسپتال میں غبن کرنیوالے سابق کیشیر کی درخواست ضمانت مسترد

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے شوکت خانم ہسپتال میں غبن کرنے والے سابق کیشیر کی درخواست ضمانت مسترد کر دی،ملزم زوہیب سلیم ضمانت خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے فرار ہوگیا، جسٹس عالیہ نیلم نے ملزم زوہیب سلیم کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، وکیل ربیعہ باجوہ نے درخواست ضمانت کی مخالف کی اور نکتہ اٹھایا کہ اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کی روشنی ملزم کسی طور پر ضمانت کا حق دار نہیں، خیراتی ادارے سے غبن کرنا غیر سماجی رویہ ہے۔

تازہ ترین