• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی اے نے کریٹیکل ٹیلی کام ڈیٹا اینڈ انفراسٹرکچر سکیورٹی ریگولیشنز جاری کر دیئے

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کریٹیکل ٹیلی کام ڈیٹا اینڈ انفراسٹرکچر سکیورٹی ریگولیشنز 2020 نوٹیفائی کر دیئے ہیں۔ جس کا مقصد ٹیلی کام سیکٹر سے متعلق اہم ڈیٹا کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ سائبر سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے پی ٹی اے کے لائسنس دہندہ کے ذریعہ نامزد کردہ اہم ڈیٹا اور بنیادی ڈھانچے کی نشاندہی کی جائے گی۔ پی ٹی اے نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (ری آرگنائزیشن) ایکٹ 1996 کی شق کے ذریعے دیئے گئے اختیارات کے استعمال میں قواعد وضع کئے ہیں‘ جس میں بتائے گئے طریقہ کار کے مطابق ٹیلی کام سیکٹر سے متعلق اہم ٹیلی کام ڈیٹا اور ٹیلی کام کے بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کے لئے تمام پی ٹی اے لائسنسوں پر ضابطے لاگو ہوں گے۔ لائسنس دہندگان کے ذریعہ خودکار نیٹ ورک مانیٹرنگ سسٹم لگائے جائیں گے تاکہ غیر مجاز/ بدنیتی پر مبنی صارفین‘ کنیکشنز‘ آلات اور سافٹ ویئر کا پتہ لگایا جاسکے۔ ضوابط کے مطابق لائسنس لینے والا ایک سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دے گا جو کلیدی آپریشنل علاقوں سے اعلیٰ سطح کی نمائندگی پر مشتمل ہوگا اور اس کے لئے سائبر سکیورٹی اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گا۔ ان قواعد و ضوابط کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے لائسنس دہندگان کے ذریعہ اس کے ملازمین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز جیسے شراکت دار‘ ٹھیکیدار اور کسی بھی دوسرے ادارے کو جس کے ٹیلی کام کے ڈیٹا/ انفراسٹرکچر کے ساتھ انٹرفیس ہوتا ہے ان شرائط کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے ضروری پالیسیاں بنائی جائیں گی۔

تازہ ترین