• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بختاور نے منگنی پر فلمائے گئے گانے کی مختصر ویڈیو شیئر کردی

کراچی (خبرایجنسی) سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے اپنی منگنی پر فلمائے گئے گانے کی مختصر ویڈیو شیئر کر دی۔ بختاور بھٹو زرداری کی منگنی گزشتہ ماہ 27 نومبر کو بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی تھی، جس میں ان کے اہل خانہ اور قریبی افراد سمیت ان کے منگیتر محمود چوہدری کے رشتہ داروں اور قربی دوستوں نے شرکت کی تھی۔ مختصر ویڈیو میں بختاور کو والد آصف علی زرداری کا ہاتھ تھامے گھر سے نکل کر باغیچے میں آتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ مختصر دورانیے کی ویڈیو میں انہیں اپنے منگیتر کے ساتھ بھی خوش دکھایا گیا ہے۔گانے میں کاشف گجر نے اپنی آواز کا جادو جگایا جبکہ نورالعین علی اور کاشف علی نے ویڈیو بنائی اور بختاور کا میک اپ ایس ایس زبیر نے کیا تھا۔بختاور کی منگنی کی ویڈیو دیکھ کر کئی لوگوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

تازہ ترین