• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ایڈوڈز کالج کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے

پشاور (لیڈی رپورٹر) پشاور پریس کلب میں سیکرٹری ڈیوا ئسس آف پشاور اندر یاس برکت ،ایڈوکیٹ ہائی کورٹ اینڈ لیگل کنسلٹنٹ ڈائیوسس آف پشاور اور ڈینیل سیمویل نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کالج کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے اور کالج کے انتظامی امور مکمل طور پر چرچ کو واپس کرے اور تاریخی درسگاہ کی ساکھ کو مزید تباہی سے بچایا جائے بصورت دیگر ہر فورم پر آواز اٹھائینگے ۔سپریم کورٹ کے آڈر کے مطابق کالج کے مسائل کا حل نکالنے کیلئے خیبر پختونخوا حکومت میٹنگ بلائے جسمیں بورڈ آف گورنرز ، بورڈ کے نمائندے اور ایل ڈی ٹی اے کے نمائندے بھی بلائے جائے اور اجلاس میں کالج کے مسائل کا قابل قبول حل تجویز کر کے چھ ہفتوں کے اندر سپریم کورٹ کو آگاہ کرے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کالج کے مسائل حل کرنے کی بجائے از خود پارٹی بن کر ایڈورڈز کالج کے مسائل کو گھمبیر اور پیچیدہ بنا ر ہی ہے ۔
تازہ ترین