مردا ن ( نمائندہ جنگ )مردان میں زنڈو ڈھیر ی میں نامعلوم افراد نے چلتی کار پر فائرنگ کردی جس سے جنرل کونسلر سمیت 2افراد جان بحق ہوگئے پولیس نے ابتدائی طورپر بتایاہے کہ زنڈو ڈھیری کے رہائشی 45سالہ خان بہادر اپنے دوست اور شہبازگڑھی کے کونسلر ملک زاہد کے ہمرا ہ موٹر کار میں جارہاتھا کہ زنڈوڈھیری کے قریب نامعلوم افراد نے ان کی کار پر فائرنگ کردی جس سے دونوں لگ کر موقع پر جاں بحق ہوگئے دونوں کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچا دی گئیں آخری اطلاعات تک مقدمہ درج نہیں کیاگیا۔