• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: شبیر احمد صدیقی

صفحات: 384،قیمت: 800 روپے

ناشر:فضلی سنز، کراچی۔

ایک طویل صحافتی زندگی کی داستان’’صحافت سے صحافت تک‘‘میں بیان کی گئی ہے ۔شبیر احمد صدیقی نے ساٹھ کے ہنگامہ خیز دَور میں صحافت کے شعبے سے وابستگی اختیار کی۔ یہ وابستگی اظہار کی کئی شکلوں پر محیط رہی۔ایک زمانہ تھا کہ اخبارات اور ریڈیو ہی خبر کا سب سے بڑا ذریعہ مانے جاتے تھے۔ سو،صاحبِ کتاب یوں خوش نصیب ٹھہرے کہ ابلاغ کے دونوں ہی اہم ذرائع سے نہ صرف وابستہ رہے، بلکہ سیکھنے کی جستجو اور آگے بڑھنے کی لگن نے اُن کو ہمہ وقت مشغولیات کے دائرے میں مقیّد کر لیا۔ 

اس پورے سفر میں اُنہیں نام وَر شخصیات کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ مقتدر حلقوں تک رسائی رہی۔تاہم، اُن کے اندر کا خوش مزاج و خوش اطوار انسان تذکرہ رہا،سو وہ سارا زمانہ اُن کے لیے کشش و اکتساب سے عبارت تھا۔ کتاب ایک طویل عہد کی داستان ہی نہیں، بے شمار دِل چسپ واقعات کا مُرقّع بھی ہے۔ ورق گردانی کرتے ہوئے کہیں بھی اُکتاہٹ کا احساس نہیں ہوتا اور یہی شبّیر احمد صدیقی کے طرزِ تحریر کا کمال ہے۔ نیز، کتاب میں کئی یادگار تصاویر بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین