• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رابی پیرزادہ کے چہرے پر نور کا راز کیا ہے؟

اسلام کی خاطر شوبز سے کنار کشی اختیار کرنے والی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے چہرے پر نور لانے کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ نماز پڑھنے سے چہرہ پُرنور ہوتا ہے۔

ٹوئٹر پر رابی پیرازہ نے ’سارہ ایڈمن‘ سے منسوب ایک تفصیلی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں چہرہ پُرنور کرنے کے راز بتائے گئے ہیں۔

شیئر کی گئی پوسٹ میں رابی پیرزادہ نے چہرے پر نور لانے کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ چہرے کا نور نماز سے آتا ہے۔


’سارہ ایڈمن‘ کی تحریر کے مطابق، ’میں نے رابی سے کہا چہرے پر نور کیسے آتا ہے، اس نے کہا نماز سے، میں نے پھر پوچھا کہ مولویوں کی طرح جواب مت دو، اسنے کہا جھوٹ نا بولنے سے، دلوں میں نفرت نہ رکھنے اور ہر انسان اور بات میں پاکیزگی ڈھونڈنے سے۔‘

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ ’انسان کا دل اس وقت صاف ہوتا ہے جب وہ دوسروں کے بجائے اپنے اندر  کا گند ڈھونڈ کر صفائی کرتا ہے۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’آج رابی نے ایک ایکسرسائز بتائی ہے، سوچا آپ کے ساتھ شئیر کروں، جولوگ ہمیں برے لگتے ہیں جب وہ سامنے آئیں تو انکی کوئی بھی اچھائی یاد کریں اور کوشش کریں کہ وہ ایک اچھائی ان ساری برائیوں پر حاوی آجائے جو ہمیں بدذن کرتی ہیں، اللہ ہمیں ہدایت دے۔‘

تازہ ترین