• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں ہوٹل، ریسٹورنٹس کے اندر کھانا کھانے پر پابندی عائد

پنجاب میں ہوٹل، کیفے اور ریسٹورنٹس کے اندرکھانا کھانے پر پابندی عائد کردی گئی۔

ریسٹورنٹس، ہوٹل اور فوڈ پوائنٹس پرصرف کھلی جگہوں پر کھانا کھانے کی اجازت ہوگی، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

سیکریٹری پرائمری ہیلتھ پنجاب کے مطابق ڈائننگ کا انتظام ایس او پیز اور سماجی فاصلے کے تحت کیا جائے گا۔

کھلی جگہوں پر بھی کورونا ایس او پیز پر عمل کرنا لازم ہو گا، عوام بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں اور ماسک استعمال کریں۔

تازہ ترین