• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہک اشرف کو مقبوضہ کشمیر کی پہلی ریپر ہونے کا اعزاز حاصل

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) نوجوان ریپر مہک اشرف کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر کا نام دنیا بھر میں مقبول ہو رہا ہے۔مقبوضہ کشمیر کے شہر سری نگر سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ ریپر مہک اشرف کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ وادی جنت نظیر کی پہلی خاتون ریپر ہیں۔مقامی انگریزی روزنامے میں شائع ہونے والے مضمون کے مطابق مہک اشرف نے اس وقت ʼریپرگلوکاری کا آغاز کیا جب وہ نویں جماعت کی طالبہ تھیں۔مہک اشرف نے امریکی ریپرو موسیقار امینم کی کہانی اور جدوجہد سے متاثر ہوکر اپنا نام بھی منائم ام رکھا ہے۔منائم ام اب تک سری نگر میں متعدد شوز میں ʼریپر گلوکاری کا مظاہرہ بھی کر چکی ہیں اور ان کے زیادہ تر گانوں میں وطن و زمین سے محبت سمیت وادی کشمیر میں بھارتی مظالم کی داستان ہوتی ہے۔19سالہ مہک اشرف المعروف منائم ام اس وقت گورنمنٹ ویمن کالج سری نگر سے بیچلر کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں، تاہم اب تک وہ پوری وادی سمیت پاکستان و بھارت میں اپنی منفرد گلوکاری کی وجہ سے مقبول ہو چکی ہیں۔ منائم ام کو 2016 میں اس وقت توجہ حاصل ہوئی جب قابض بھارتی فوج نے وہاں حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان الدین وانی کو شہید کیا تھا۔حزب المجاہدین کے کمانڈر کی شہادت کے بعد وادی میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث وہاں 6 ماہ کے لیے تعلیمی ادارے بند کردیے گئے تھے اور اسی دوران ہی مہک اشرف نے ʼریپر گلوکاری کا آغاز کیا اور جلد ہی لوگوں کی نظروں میں آگئیں۔

تازہ ترین