• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم ٹرافی: ناردرن نے سدرن پنجاب کو 285 پر فارغ کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون کے چھٹے رائونڈ کے پہلے دن یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں ناردرن کے خلاف سدرن پنجاب پہلی اننگز میں 285 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ کپتان عمر صدیق نے89،سیف بدر نے 81، سلمان علی آغا نے 53 رنز بنائے ۔جواب میں ناردرن نے ایک اوور میں 6 رنز بنا ئے تھے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میںسنٹرل پنجاب نے پانچ وکٹ پر 232 رنز بنائے تھے۔ عثمان صلاح الدین نے 80 رنز کی اننگز کھیلی۔ اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم میںخیبر پختونخوا نے 9 وکٹ پر 292 رنز بنا لیے۔ کامران غلام نے 130 رنز 14 چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے اسکور کیے۔

تازہ ترین