• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ نے پروٹیز کے خلاف ٹی20 سیریز کلین سوئپ کرلی

نیولینڈز (جنگ نیوز) انگلینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی نو وکٹ سے جیت کر سیریز کلین سوئپ کرلی۔ پروٹیز نے ہوم گرائونڈ پر آخری میچ میں 3وکٹ پر 191رنزبنائے۔ جواب میں عالمی نمبر ایک ٹی ٹوئنٹی بیٹسمین ڈیوڈ ملان نے میزبان بولرز کو تگنی کا ناچ نچادیا۔ انہوں نے 47 گیندوں پر 99 رنز پانچ چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے اسکور کرکے میچ یک طرفہ کردیا۔ جوز بٹلر نے 67 رنز کی اننگز تراشی ۔ دونوں آئوٹ نہیں ہوئے۔

تازہ ترین