• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریا میں اگلے ہفتہ اسکول دوبارہ کھولنے کیلئے تیار ہیں، جوہن ہوراس

ویانا (نمائندہ جنگ) لوئر آسٹریا کے ایجوکیشن ڈائریکٹر جوہن ہوراس ک مطابق ہم کوشش کررہے ہیں کہ کورونا کی سخت احتیاطی تدابیر عمل پیرا ہوکر اگلے ہفتہ اسکولز دوبارہ کھول دیئے جائیں ۔سات دسمبر تک اسکولز میں دوبارہ کلاسز ہونے لگیں گی، لیکن دوسری جانب کچھ اساتذہ نمائندوں نے اس سے اختلا ف کیا ہے ، تھامس کربس کے مطابق اسکولز میں حفاظتی اقدامات کا فقدان ہے ۔اسکولز کو موثر طور پر سینی ٹائز اور بچوں کی حفاظت کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے ۔ہمیں ماسکس سمیت دیگر حفاظتی اشیا کی سخت ضرورت ہے۔اساتذہ کو کورونا ٹیسٹوں کیلئے سہولیات فراہم کی جائیں۔متعدد اساتذو کووڈ کا شکار ہوکر گھروں اور اسپتالوں میں کورنٹائن ہیں۔ دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ وہ اسکول دوبارہ کھولنے کیلئے تمام حفاظتی اقدامات کی فراہمی کیلئے تیار ہیں ۔
تازہ ترین