• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کی جانب سے شمالی کوریا کے سربراہ کو کورونا ویکسین فراہم کیے جانے کا دعویٰ

واشنگٹن(جنگ نیوز )شمالی کوریا کے حوالے سے قائم امریکی تھنک ٹینک نے دعویٰ کیا ہے کہ چین نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن اور ان کے خاندان کے افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین فراہم کی ہے۔امریکی تھنک ٹینک کے رکن ہیری کازیان نے یہ دعویٰ جاپان کے انٹیلی جنس ذرائع کی رپورٹس کی بنیاد پر کیا ہے۔اپنے آرٹیکل میں ہیری کا کہنا ہے کہ چین نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان، ان کے خاندان اور دیگر اعلیٰ قیادت کو کورونا سے بچاؤ کی تجرباتی ویکسین فراہم کی ہے۔تھنک ٹینک کے رکن نے دعویٰ کیاکہ گزشتہ 2 سے 3 ہفتوں کے درمیان چینی حکومت کی جانب سے شمالی کوریا کی اعلیٰ قیادت کو ویکسین مہیا کی گئی ہے۔
تازہ ترین