• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ہائی کمیشن لندن میں کورونا وبا پھیل گئی

لندن( جنگ نیوز ) پاکستان ہائی کمیشن لندن میں کورونا وبا پھیل گئی،10سے زیادہ افسران اور اہلکار مثبت ٹیسٹ آنے پر قرنطینہ کردیئے گئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ہائی کمیشن لندن میں بڑی تعداد میں اہلکار کورونا کا شکار ہوئے ہیں، تازہ ترین کیسز میں سے10زیادہ افسران اور اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جنہیں قرنطینہ کردیا گیا ہے، کورونا سے متاثرہ افراد میں مختلف شعبوں کے افسران اور ماتحت عملہ کے اہلکار شامل ہیں ، بڑی تعداد میں کورونا مثبت کیسز آنے پر ہائی کمیشن لندن کو مختصر عرصے کیلئے بند کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے، ذرائع کے مطابق ہائی کمیشن میں معمول کے مطابق اسٹاف کی حاضری نے بھی مسائل میں اضافہ کیا ہے،10 سے زیادہ افراد کےمثبت کیسز آنے کے باوجود ان کے ساتھ رابطے میں رہنے والے دیگر افراد کو14 دن کیلئے چھٹی نہیں مل سکی اور مثبت کیسز کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، ذرائع کے مطابق برطانوی ہیلتھ اتھارٹیز کی طرف سے بھی ہائی کمیشن کو تمام اسٹاف ممبران کے کورونا ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
تازہ ترین