کراچی (اسٹاف رپورٹر)لیاری نیا آباد میں فلیٹ میں اچانک آگ لگنے سےمیاں بیوی اور 2 بچے جھلس کر شدید زخمی ہو گئے،جبکہ فلیٹ جل کر خاکستر ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق لیاری نیا آباد گلی نمبر 7حاجی شیرمال والے کے قریب واقع فلیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں فلیٹ کے رہائشی عمران اسکی بیوی روبینہ اور 2بچے علی اور حسین آگ سے جھلس گئے، اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی رضاکار موقع پر پہنچ گئے چاروں کو جھلسی ہو ئی حالت میں فلیٹ سے نکال کر سول اسپتال برنس سیٹرمنتقل کیا جبکہ، علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کافی حد تک آگ پر قابو پالیا تھا، پولیس کے مطابق فلیٹ جل کر خاکستر ہو گیا ہے ،ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔