• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افتخار الزماں کا انتقال، اسپورٹس سے وابستہ شخصیات کی تدفین میں شرکت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کرکٹ کے آرگنائزر اور کے سی سی اے زون پانچ کے سابق سیکریٹری افتخار الزماں علالت کے بعد انتقال کر گئے، مرحوم افتخار الزماں کو ریڑھی گوٹھ قبرستان لانڈھی میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ و تدفین میں اسپورٹس سے وابستہ شخصیات شفیق کاظمی، توسیف صدیقی، ظفر احمد، خالد نفیس، سید محمد احمد نقوی، ڈاکٹر عارف حفیظ،انجینئر عارف وحید، شہزاد عالم، منیر قادری، ریحان صدیقی، حسین عباس، بشیر احمد، سعید جبار، محمد اسلم انکے علاوہ سابق کرکٹرز یاسین مرزا، منصور احمد، جعفر قریشی، حبیب الرحمن اور پی سی بی امپائرز شمیم انصاری، عزیز الرحمن، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن زاہد منصوری، فرحان بیگ، اورنگزیب حیدر شامل تھے۔

تازہ ترین