کوئٹہ (اے پی پی)الیکشن کمیشن نے گوادر میں مقیم جموں کشمیر کے مہاجرین کی انتخابی فہرستوں میں ناموں کے اندراج کا عمل شیڈول کے مطابق شروع کردیا ہے۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر گوادر رسول بخش بلوچ کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایسے تمام پناہ گزین جو ضلع گوادر کے کسی بھی ایریا میں رہائش پزیر ہیں وہ اپنے ووٹ کا اندراج 15دسمبر تک کرسکتے ہیں اس سلسلے میں گوادر کی چاروں تحصیل میں سپروائزر کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستوں میں مقامی افراد کے ناموں کی درستگی اور نئے اندراج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔