• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کے انٹرویو سے پی ٹی آئی موقف کی توثیق ہوئی،شبلی فراز


کراچی (ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کے انٹرویو سے پی ٹی آئی کے موقف کی توثیق ہوئی ہے، ہماری جماعت کا ہمیشہ موقف رہا ہے کہ انہوں نے منظم طریقے سے منی لانڈرنگ کی۔

اسحاق ڈار کا برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو پاکستانی چینلز پر دکھایا گیا اسے روکنا پیمرا کا کام ہے، پیمرا کو اس معاملہ میں قانون کے مطابق ایکشن لینا چاہئے، جو ڈی آئی خان میں اپنی دونوں نشستیں ہار گیا اسے پی ڈی ایم کا سربراہ بنادیا۔

اپوزیشن نے گلگت بلتستان صوبہ کیلئے آئینی ترمیم کی مخالفت کی تو بے نقاب ہوجائے گی۔ وہ جیو کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر بھی شریک تھے۔

محمد زبیر نے کہا کہ ملتان کا جلسہ پی ڈی ایم تحریک کا سب سے زبردست جلسہ تھا، ملتان جلسہ کامیاب بنانے میں حکومت کا بڑا کردار ہے،کسی کا اسٹریس دیکھنا ہے تو اینکر کے سوال پر وزیراعظم کا اسٹریس دیکھنا چاہئے، سب سے زیادہ بدعنوان عمران خان اور ان کی جماعت ہے ۔

تازہ ترین