بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجابی طالبان اور دیگر کالعدم تنظیموں کی جانب سےسیاسی رہنماؤں اورعسکری حکام اورانکی فیملیزکوٹارگٹ،ملتان اورفیصل آبادمیں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کےانکشاف پرپنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنیکاحکم دیاگیاہے۔تفصیل کےمطابق ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سےآئی جی پنجاب سمیت صوبےبھر کے آرپی اوز، سی پی اوز کو مراسلہ جاری کیاگیاہےکہ خفیہ اطلاعات کےمطابق پنجابی طالبان اور دیگر کالعدم تنظیموں نے مشترکہ طورپر سیاسی اورعسکری قیادت اورانکی فیملیزپرحملوں کی منصوبہ بندی کی ہےجسکےلئےآصف چھوٹولشکر جھنگوی، استاد اسلم یاسین پنجابی طالبان اورخان سجنا تحریک طالبان پاکستان کوٹاسک دیاگیاہےجبکہ ایک اوراطلاع کےمطابق پستول گروپ کے استاد اسلم اورآقاعثمان ملتان اورفیصل آباد میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کررہے ہیں اور وہ خودکش جیکٹیں،دھماکاخیزمواد اوراسلحہ ڈی آئی خان سےملتان اورفیصل آباد منتقل کرناچاہتے ہیں۔ان خطرات سےنمٹنےکیلئےصوبےبھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی جائے۔