بہاولپور،لیاقت پور (سٹی رپورٹر،نامہ نگار) بہاولپور سے تعلق رکھنے والے ہائیکورٹ کے دو ججز کو مستقل نہ کئے جانے پر ہائیکورٹ بار بہاولپور اور ڈسٹرکٹ بار بہاولپور میں دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال کی گئی۔ بہاولپور کے وکلاء احتجاج کے طورپر عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ جنرل سیکریٹری ہائیکورٹ بارراؤناصرعلی، جنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ بار و دیگر وکلاء نے بہاولپور سے تعلق رکھنے والے جج صاحبان کو مستقل نہ کرنے کو متعصبانہ رویہ اور امتیازی سلوک قر ار دیا۔ہائیکورٹ بار و ڈسٹرکٹ بارنے مزید دو دن 21اور 22اپریل 2016ء کو مزید مکمل طور پرہڑتال کرنے کااعلان کیا۔ علاوہ ازیں بار ایسوسی ایشن لیاقت پورکے صدر میاں فیاض حسین کھرل،جنرل سیکرٹری محمد اکرم چوہدری کے جاری کردہ پریس ریلز کے مطابق بار ایسوسی ایشن لیاقت پور22اپریل تک مکمل ہڑتال کرے گی۔