• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کیخلاف کوئی کیس ہوتا تو سامنے لایا جاتا،خواجہ آصف

کراچی ( ٹی وی رپورٹ)رہنما مسلم لیگ نون خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پانچ سال پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون نے پورے کیے اور ہم دونوں کے وزیراعظم بدلے ،نوازشریف کے خلاف کوئی کیس ہوتا تو سامنے لایا جاتا،اسحاق ڈار کے انٹرویو سے جو آپ مطالبہ نکال رہے ہیں میری تشریح اس سے تھوڑی مختلف ہے نوازشریف کو جو سزا ہوئی ہے وہ ایک دس ہزار درہم کی جو تنخواہ نہیں لی تھی اس پر نااہل کیا ہے دوسرا فلیٹ کے حوالے سے ہے جو نوے کی دہائی سے ساری فیملی کو پتہ تھا کہ اُن کے ہیں تین دہائیوں سے نوازشریف رہائش پذیر ہیں اس میں چھپانے کی کوئی بات نہیں ہے انہوں نے کبھی چھپانے کی کوشش نہیں کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2018 کے الیکشن مشکوک رہے اور پچھلے ڈھائی سال میں جس قدر مہنگائی ہوئی ہے اور جتنے اسکینڈل سامنے آئے ہیں میں نہیں سمجھتا گزشتہ کسی حکومت کے اسکینڈل سامنے آئے ہوں۔

تازہ ترین