• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان اورمیرے درمیان کوئی فرق نہیں، ناصر خان جان

پاکستان کے سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان کہتے ہیں کہ اُن کے اور شاہ رخ خان کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اپنی شادی سے متعلق خبر دے کر اپنے چاہنے والوں کو حیرت میں ڈالنے والے ناصر خان جان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک انوکھی پوسٹ شیئر کی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں ناصر خان جان نے دو تصاویر پر مبنی ایک فوٹو کولاج شیئر کیا ہے جس میں ایک تصویر ناصرخان جان کی ہے جبکہ دوسری تصویر بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی ہے۔


ناصر خان جان نے فوٹو کولاج شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’دونوں خانز کے درمیان کسی قسم کا کوئی فرق نہیں ہے۔‘

سوشل میڈیا اسٹار نے اپنی پوسٹ میں ہیش ٹیگ شاہ رخ خان کا بھی استعمال کیا جبکہ صارفین سے اُنہیں اپنے دوستوں کو ٹیگ کرنے کے لیے کہا۔

ناصر خان جان کی اس انوکھی پوسٹ پر انسٹاگرام صارفین کی جانب سے مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ناصر خان جان نے ٹوئٹر پیغام میں اپنے چاہنے والوں کو منگنی اور پھر نکاح کی خوشخبری دیتے ہوئے کہا تھا کہ آخر کار میری منگنی ہوگئی ہے۔

اپنے پیغام میں ناصر خان جان کا کہنا تھا کہ میری لائف پارٹنر بہت اچھی اوراعلیٰ تعلیم یافتہ ہے، ہمارا نکاح آئندہ ہفتے ہوگا۔

خیال رہے کہ مزاحیہ ویڈیوز اور مداحوں کو اپنے مخصوص اور منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دینے کی وجہ سے ناصر خان جان کا شمار پاکستان کے سوشل میڈیا اسٹارز میں ہوتا ہے۔

تازہ ترین