غزہ کے مغازی پناہ گزین کیمپ میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے بچی شہید ہو گئی۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں فلسطینیوں کے خیموں پر اسرائیلی فوجی گاڑیوں سے شدید فائرنگ کی گئی۔
خان یونس کے شمال مشرقی علاقوں پر بھی اسرائیلی فوج کی جانب سے گولہ باری کی گئی۔
دوسری جانب غزہ کے علاقے درج میں کئی ماہ بعد ملبے سے ملی 75 فلسطینیوں کی لاشوں کو نمازِ جنازہ ادا کرنے کے بعد سپردِ خاک کر دیا گیا۔
غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں 1 ہزار 511 فلسطینی شہید اور 5 ہزار 375 زخمی ہو چکے ہیں۔
اکتوبر 2023ء سے اب تک مجموعی طور پر 74 ہزار 475 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 75 ہزار 517 زخمی ہوئے ہیں۔