مصر کی قومی دفاعی کونسل نے سعودی عرب کی فوجی مدد کے صدر السیسی فیصلے کی منظوری دیدی۔
فیصلے کی توثیق کے لیے پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس پہلے دن کوئی فیصلہ نہ کرسکا۔ ووٹنگ ایک دن کے لیے موخر کردی گئی۔
ایک رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ تمام ارکان پارلیمنٹ کو اظہار خیال کا موقع دیا جائے۔ پارلیمنٹ کا اجلاس آج پھر ہوگا۔
اس سے پہلے صدر السیسی نے فیصلہ کیا تھا کہ سعودی عرب کی سلامتی و استحکام کے دفاع اور مقامات مقدسہ کے تحفظ کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے۔