سعودی شہر نجران میں میزائل حملے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔
سعودی محکمہ شہری دفاع کے مطابق حوثی اکثریتی تنظیم کے حملے میں 3 مکانات اور 3 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی فوجی اتحاد نے دارالحکومت ریاض اور مشرقی صوبے میں ڈرونز کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
فوجی اتحاد کا کہنا تھا کہ حوثیوں کی جانب سے خمیس مشیط کی طرف داغے گئے دو بیلسٹک میزائل بھی تباہ کیے گئے۔