• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرجیل میمن کی اہلیہ کی دائر درخواست پر سماعت ملتوی

سندھ ہائیکورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس اور شرجیل میمن کی اہلیہ صدف شرجیل کی ملک سے باہر جانے کی درخواست پر سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں پیپلزپارٹی رہنما شرجیل میمن اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس اور شرجیل میمن کی اہلیہ صدف شرجیل نے ملک سے باہر جانے کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ صدف شرجیل کو کاروباری سلسلے میں ملک سے باہر جانا پڑتا ہے، درخواست گزار پہلے بھی ملک سے باہر جاکر واپس آچکی ہیں ۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ صدف شرجیل کو دبئی جانے کی اجازت دی جائے، وہ ہر پیشی پر عدالت میں پیش ہوتی ہیں۔

نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 1 سال ہوگیا ہے ملزمان کی عدم حاضری باعث فرد جرم عائد نہیں ہوسکی ٹرائل کورٹ میں فرد جرم عائد ہونے دی اس کے بعد درخواست پر سماعت کریں ۔

عدالت نے درخواست پر مزید سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین