• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹس کونسل آف پاکستان تیرہویں عالمی اردو کانفرنس


آرٹس کونسل آف پاکستان کے زیرِ اہتمام تیرہویں عالمی اردو کانفرنس کا کراچی میں آغاز ہوگیا، کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں وزیر ثقافت سید سردار شاہ شریک ہوئے۔

کورونا وباء کے پیش نظر کانفرنس کا انعقاد ڈیجیٹل کیا گیا ہے، کانفرنس میں بیرون ممالک کے ادیب ویڈیو لنک کے ذریعے شامل ہوں گے۔

عالمی اردو کانفرنس میں کورونا وائرس کے باعث عام شہریوں کا داخلہ ممنوع ہے۔

کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، زہرا نگاہ، پیر زادہ قاسم، زاہدہ حنا، نورالہدیٰ شاہ، حسینہ معین، پروفیسر سحر انصاری، قدسیہ اکبر اور شاہ محمد مری شریک تھے۔

افتخار عارف، گوپی چند نارنگ و دیگر ویڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس میں شریک ہوئے۔ 

عالمی اردو کانفرنس آرٹس کونسل کے سوشل میڈیا پیجز پر دنیا بھر میں لائیو دیکھی جا سکے گی۔

تیرہویں عالمی اردو کانفرنس میں گزشتہ بارہ برس میں منعقد ہونے والی کانفرنسس کی جھلکیاں بھی پیش کی جائیں گی۔

تازہ ترین