• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ کام کے دوران تخلیق کے لیے سکون کے متلاشی

بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن جو کہ نہایت ہی مصروف انسان ہیں، لیکن وہ سکون کے لمحات کے منتظر رہتے ہیں اور وہ اس قسم کے لمحات اس وقت پاتے ہیں جب وہ اسٹوڈیو میں کام کررہے ہوتے ہیں۔

78 سالہ امیتابھ بچن جو اکثر طویل کام کے اوقات اور تھکادینے والے شیڈول کے بارے میں لکھتے رہتے  ہیں، کبھی کبھی سکون کے لمحات کے لیے بریک لیتے ہیں تاکہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو مجتمع کرسکیں۔


اپنے ایک حالیہ انسٹاگرام انٹری میں بگ بی نے  ایک اسٹوڈیو میں اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے، جسکے کیپشن میں انھوں نے لکھا ہے کہ اسٹوڈیو میں پورے دن پیشہ وارانہ کام آپ پسند نہیں کرینگے، لیکن اسکے بعد سکون کے چند لمحات ملے تو پھر اس میں کچھ تخلیقی کام ہوگا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ان لمحات میں اپنی میوزک تیار کرینگے، بالخصوص بابو جی کے (ہرونش رائے بچن، امیتابھ بچن کے والد) لفظوں کی غیر معمولی طور پر موجودگی میں، جن میں جذبات اور محبت کے ساتھ انکی یادیں بھی ہوتی ہیں۔

تازہ ترین