آپ آف لائن ہیں
اتوار3؍جمادی الثانی 1442ھ 17؍جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پیپلز پارٹی کا ایل این جی درآمد میں تاخیر پر پارلیمانی تحقیقات کا مطالبہ

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) درآمد میں تاخیر پر پارلیمانی تحقیقات کروانے کا مطالبہ کردیا۔ 

پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو گردشی قرضوں میں ڈبو رہی ہے، توانائی کا گردشی قرضہ 2253 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی نااہلی سے گیس شعبے کا گردشی قرضہ 350 ارب روپے ہوگیا، گیس کا گردشی قرضہ پورا کرنے کے لیے اب گیس کی قیمتیں بڑھائی جائیں گی۔


پی پی پی سینیٹر نے کہا کہ ایل این جی درآمد میں تاخیر سے ملک کو بحران اور اربوں روپے کا نقصان ہوا، ایل این جی درآمد میں تاخیر اور پھر مہنگے داموں خریداری پر سوالات اٹھتے ہیں۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ ملک میں ایل این جی کی درآمد میں تاخیر کی پارلیمانی تحقیقات کروائی جائیں۔

انھوں نے بتایا کہ صرف ایل این جی درآمد میں تاخیر کی وجہ سے 122 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

رہنما پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کابینہ کے عدم اقدامات اور ناکامیوں کے ذمہ دار وزیر اعظم ہیں۔

قومی خبریں سے مزید