• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپانی سفیر کی افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف

پاکستان میں جاپانی سفیر متسوڈا کونی نوری نے افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور اس کی تعریف کی۔

جاپانی سفارتخانے سے جاری اعلان کے مطابق جاپانی سفیر متسوڈا کونی نوری گذشتہ روز افغان حکومت اور طالبان کے درمیان جاری امن مذاکرات کے طریقہ کار پر معاہدے کا خیر مقدم کیا۔

انھوں نے افغان امن عمل میں مزید کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

جاپانی سفیر نے امن عمل کے لیے پاکستان کی اہمیت اور ضرورت پر زور دیا، اور افغان امن عمل میں سہولت کاری کے لیے حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

تازہ ترین